قذافی بٹ: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللہ کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک رواں رکھنے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے ساتھ جیل میں نارواسلوک رواں رکھنے پرتشویش کا اظہار کیا گیا، قرارداد میں کہا گیا کہ رانا ثناءاللہ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ انہیں 48 گھنٹے تک جیل میں کھانے کے لئے کچھ نہیں دیا گیا، رانا ثناءاللہ کے اہلخانہ کو کھانا، ادویات اوردیگر ضروری اشیاء ان تک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جارہی، قرارداد میں رانا ثناءاللہ کے ساتھ جیل میں رواں رکھے جانے والے سلوک پر چیف جسٹس آف پاکستان سےمطالبہ کیا گیا ہےکہ معاملے پراز خود نوٹس لیا جائے۔
بطور رکن قومی اسمبلی ان کواستحقاق کے مطابق سہولیات مہیا کرنے کی اجازت دی جائے۔