وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے

17 Jul, 2019 | 02:48 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، لاہور میں صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے وزیراعظم لاہور میں صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم کو وزیراعلی پنجاب حکومت کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیراعظم کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور کابینہ کے اراکین اپنے اپنے محکموں کی رپورٹس بھی پیش کریں گے۔

مزیدخبریں