ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرنا بھی ہوگیا مشکل، میت دفنانے پر ٹیکس عائد

مرنا بھی ہوگیا مشکل، میت دفنانے پر ٹیکس عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) نئے پاکستان میں مرنا بھی مشکل ہوگیا، میت دفنانے پر 1500 روپے ٹیکس لگانے پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال نے جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہےکہ نئے پاکستان میں میت دفنانے پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے، شہر میں میت دفنانے پر 1500 روپے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے اور قبرستان رات دو بجے بند کردیئے جائیں گے، جبکہ تاخیر سے تدفین پر 2 ہزار فیس الگ سے دینا پڑے گی، نابالغ میت پر ایک ہزار اور بالغ میت پر ڈیڑھ ہزار روپےدینا ہونگے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ نئے پاکستان میں غریب کے لئے زندہ رہنا پہلے ہی مشکل تھا اب مرنے پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے، پنجاب اسمبلی کا ایوان حکومت کی جانب سے میت دفنانے پر ٹیکس لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہےکہ اس تجویز کوفی الفور واپس لیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer