نان فائلرز پر ایک اور بڑی پابندی لگ گئی

17 Jul, 2019 | 12:30 PM

Sughra Afzal

(رضوان نقوی) نان فائلرز پر ایک اور پابندی عائد، اب نان فائلرز کو بجلی کے کمرشل و انڈسٹریل کنکشن نہیں ملیں گے۔

چیئرمین ایف بی آر نے وزارت توانائی کو نان فائلرز کو کمرشل اور انڈسٹریل کنکشن کی فراہمی سے روکنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا، چیئرمین ایف بی آر نے مراسلہ میں لکھا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو بجلی کے کمرشل و انڈسٹریل کنکشن نہ دیئے جائیں، کمرشل و انڈسٹریل صارفین کا نام ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہونا ضروری ہے۔

مزیدخبریں