لیجنڈ فنکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

17 Jul, 2019 | 12:46 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) معروف کامیڈین اداکار لیجنڈ فنکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے آج 15 سال گزر گئے، مرحوم فنکار کی اداکاری دیکھ کر آج بھی لوگ کھلکھلا اٹھتے ہیں۔

مکالموں اور چہرے کے تاثرات کے ذریعے مزاح پیدا کرنے والے البیلا 17 اپریل 1944 کو پیدا ہوئے، ممتاز مزاحیہ اداکار البیلا کا حقیقی نام اختر حسین تھا، البیلا کو مزاح کے ساتھ گلوکاری کا بھی بہت شوق تھا۔

ٹی وی کے بعد البیلا نے سٹیج اور فلم میں بھی فن کے جوہر دکھائے، البیلا نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں بھریا میلہ، اچا ناں پیار دا، بدنام، عشق نچاوے گلی گلی اور باؤ جی قابل ذکر ہیں۔ البیلا نے سٹیج پر اپنی مزاحیہ اداکاری اور جملوں کی برجستہ ادائیگی کے باعث شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

اختر حسین البیلا 17 جولائی 2004 کو 63 برس کی عمر میں دل کے دورے کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی اداکاری آج بھی نئے اداکاروں کیلئے ایک سبق ہے۔

مزیدخبریں