عیشہ خان:مناواں میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن۔ غیرقانونی اسلحہ کی کھیپ برآمد، پانچ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:کاہنہ میں نالے سے 35 سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد
مناواں کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرزنے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ دوران سرچ آپریشن لکھو ڈییر سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کرنے سمیت پانچ ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے سات رائیفلز، تین پستول اورگولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمان میں صادق، عمران، علی اورعظیم شامل ہے۔