لاہور کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے پولیس کا عوام کو بڑا تحفہ

17 Jul, 2018 | 09:19 PM

رانا جبران

عرفان ملک: ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈولفن سکواڈ ہیڈ کوارٹر میں کمپلین سیل قائم کر دیا گیا۔ ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کے بارے میں کوئی بھی شکایت کمپلین سیل میں درج کروائی جا سکے گی۔

 ایس پی ڈولفن فورس ندیم کھوکھر کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کے لیے شکایت سیل قائم کیا گیا ہے۔ جہاں شہری موبائل فون کی مدد سے اپنی شکایات درج کروا سکیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  لاہور پولیس نے عام انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا

کمپلین سیل میں اہلکاروں کے رویے اور پولیس کے رسپانس کے بارے میں معلومات اکھٹی ہو سکیں گی۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ شہری اپنی تجاویز بھی اس شکایت سیل میں لکھوا سکیں گے تاکہ جہاں بہتری کی گنجائش ہو اسے پورا کیا جا سکے۔

مزیدخبریں