عمراسلم: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دئیے، انکا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت ہو یا واپڈا اگر کوئی الیکشن پر اثر انداز ہورہا ہے تو الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ نوازشریف کی اپیل 30جولائی تک ملتوی کرنے کو ناانصافی ہے۔
ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بار پھر انتخابی عمل پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔ انکا کہنا ہے کہ اگر محکمہ زراعت یا واپڈا الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہا ہے، تو الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی
مریم اورنگزیب نے کہا اڈیالہ جیل میں نوازشریف کے ساتھ برا سلوک کیاجارہا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اشتہارات کے بجائے عمران خان کی زبان پر بھی پابندی لگائی جائے۔ عمران خان کا پنجاب میں خالی کرسیوں سے خطاب اب ان کی قسمت میں لکھا ہے۔ مریم اور نگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اداروں سے تصادم نہیں بلکہ قانون پر عمل داری کے لئے گرفتاری دی ہے۔