ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اہم قدم

 پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اہم قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سیرت نقوی:لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں غیر ملکی طلباء کا دورہ۔ امریکہ، یورپ، تھائی لینڈ اور عرب ممالک کی یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات پر مبنی 18 رکنی وفد نے دورہ کیا۔ جنہیں پاکستان کی ثقافت کے بارے میں بتایا گیا۔

بین الاقوامی یونیورسٹیز کے طلباو طالبات نے الحمرا آرٹس کونسل کا دورہ کیا۔ جس میں 18 رکنی وفد کو پاکستانی ادب و ثقافت سے متعلق آگاہی دی گئی۔ پاکستان کی ثقافت پر مبنی لوک میوزک کی ویڈیوز دکھائی گئیں جس سے طلباء خوب لطف اندوز ہوئے۔ بین الاقوامی طلباء کی خوشی دیدنی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں اور پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:ایف سی سی یو میں گریجوایٹ ہونے والے طلباء کے اعزاز میں الوداعی تقریب

چیئرمین الحمرا توقیر ناصر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطا محمد خان کا کہنا تھا کہ وہ وفد کے دورے کو پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم قدم قرار دیتے ہیں۔اس دورے کے بعد یہ توقع کی جارہی ہےکہ بین الاقوامی طلبہ و طالبات اپنے اپنے ممالک میں پاکستان کا مثبت تاثر لے کر جائیں گے۔