ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں لومیرج کیس کی سماعت، لڑکی کے خاوند کیساتھ جانے سے انکار اور والدین کے ہمراہ جانے کے بیان پر شوہر نےسچا پیار ثابت کرنے کیلئے زہریلی گولیاں نگل لیں، حالت غیر ہونے پرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی بیلف نے شازیہ کو بازیاب کرا کے عدالت پیش کیا، جس نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہے اسے کسی نے حبس بیجا میں نہیں رکھا، وہ خاوندکے ساتھ نہیں جانا چاہتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بھری عدالت میں محبوب دل ٹوٹنے پر بےہوش
جس پرعدالت نے لڑکی کو اپنے والدین کے ہمراہ جانے کی اجازت دیتے ہوئے حبس بیجا کی درخواست مسترد کر دی۔ اپنی مبینہ بیوی کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان احتشام نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی زہریلی گولیاں نگل لیں اور جان کی بازی لگا دی، گولیاں کھانے سےاسکی حالت غیر ہو گئی، جس پر اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی دیکھیں: