ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس نے عام انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا

لاہور پولیس نے عام انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا
کیپشن: City42 - Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور پولیس نے انتخابات کے لیے سپیشل پولیس کی بھرتی کے بعد سکیورٹی پلان تیار کرلیا، حساس پولنگ سٹیشن پر 4 پولیس اور 4 سپیشل فورس کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی

سٹی 42 کے مطابق عام انتخابات کے حوالے سے لاہور پولیس نے بھی حکمت عملی تیار کر لی، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہر میں 35 سو افسران واہلکار پولنگ سٹیشنز پر تعینات ہوں گے، 16 ہزار سپیشل فورس، 16 ہزار پولیس اہلکار اور 3 ہزار وارڈنز تعینات بھی کیے جائیں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔شہبازشریف، سعد رفیق اور ایاز صادق کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ہر پانچ پولنگ سٹیشن پر پٹرولنگ کا حصار بنایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس،ڈولفن اور پیرو کے اہلکار گشت کریں گے، پولنگ سٹیشن والے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیں

Sughra Afzal

Content Writer