احد چیمہ کی اہلیہ کو بار بار بلانا نیب کو مہنگا پڑگیا

17 Jul, 2018 | 02:16 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد کی نیب آفس میں طلبی کے خلاف درخواست پر چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کر لیا ۔

خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد نے نیب میں طلبی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،جسٹس کاظم رضا شمسی اورجسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے صائمہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت میں صائمہ احد چیمہ اور ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔آشیانہ سکینڈل میں گرفتار فواد حسن فواد کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

درخواستگزار کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کا مبینہ فراڈ سے کوئی تعلق نہیں، حکام آئے روز طلب کر کے نیب آفس میں بٹھائے رکھتے ہیں، انہیں نیب میں پیش ہونے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔ شہبازشریف، سعد رفیق اور ایاز صادق کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد چیمہ نے استدعا کی کہ عدالت نیب کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکے، نیب کو انکے خلاف شکایات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم بھی دے۔

مزیدخبریں