پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی

17 Jul, 2018 | 01:28 PM

حرااعوان

ابوبکر ارشاد: انتخابی جلسوں میں ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کے بعد بجلی چوری بھی ہونے لگی، تحریک انصاف کے ایم این اے کے امیدوار شفقت محمود کے جلسےمیں سر عام کنڈا لگا کر بجلی چوری ہوتی رہی۔

سٹی 42 کے مطابق گارڈن ٹاون علی بلاک کے علاقہ میں پی ٹی آئی کے شفقت محمود اور ڈاکٹر مراس راس کے انتخابی جلسےکے دوران بجلی چوری ہوتی رہی۔ جلسے میں استعمال ہونے والے ساونڈ سسٹم اور لائیٹس کی بجلی کے لیے تاروں میں کنڈے ڈال کر چوری کیا جا رہا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔بھری عدالت میں محبوب دل ٹوٹنے پر بےہوش 

  علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اُن کی جانب سے لیسکو کو شکایت بھی کی گئی مگر کسی نے ایکشن نہیں لیا۔

یہ بھی لازمی دیکھیں

مزیدخبریں