(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متاثرہ پارکس اور کھیلوں کے میدانوں کی بحالی کے حوالے سے درخواست پر سماعت، عدالت نے متعلقہ افسران کوتفصیلی جواب سمیت کل طلب کر لیا۔
خبر پڑھیں۔۔تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میٹرو ٹرین منصوبہ سے متاثرہ پارکس اور کھیلوں کے میدانوں کی بحالی کے حوالے سےدرخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی اکبر قریشی نے منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈوکیٹ پیش ہوئے، درخواست میں پنجاب حکومت، پی ایچ اے، تحفظ ماحولیاتی ایجنسی اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔احد چیمہ کی اہلیہ نے نیب میں طلبی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبوں سے پارکس اور کھیل کے میدان ویران ہوگئے ہیں، ترقیاتی منصوبوں سے درختوں اور شہر کی خوبصورتی کو ماند پڑ گئی ہے، عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے، چیف میٹرو پولیٹن ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اور ڈی جی آر کیالوجی کو بھی کل رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ڈائریکٹر کوآپریٹو، سمیت دیگر افسران بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیے گئے۔ جی سی یونیورسٹی گرائونڈ سمیت دیگرکھیل کے میدانوں کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔۔۔شہبازشریف، سعد رفیق اور ایاز صادق کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
درخواستگزار کے مطابق ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کے باوجود کھیل کے میدان بحال نہیں کیے جا سکے، جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت حکومت پنجاب کو کھیلوں کی میدان اور شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کا حکم دے۔