شیخ زاید ہسپتال میں نئی ڈائیلیسز مشینیں فراہم کرنیکا منصوبہ ٹھپ

17 Jul, 2018 | 10:15 AM

Sughra Afzal

(زاہد چودھری) شیخ زاید ہسپتال میں نئی ڈائیلیسز مشینیں فراہم کرنے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا۔ رواں مالی سال بھی فنڈز فراہم نہ کیے گئے۔ 12 مشینیں ناکارہ اور خستہ حال ہوگئیں۔ جنہیں باربار مرمت کر کے کام چلایا جا رہا ہے۔

سٹی42 کے مطابق شیخ زاید ہسپتال کے 16 ڈائیلیسز یونٹ کو آخری بار 2013ء میں ڈائلیسز مشینیں فراہم کی گئی تھیں۔ جن کی عمر 10 ہزار گھنٹے تھی۔ تاہم ان ڈائیلیسز مشینوں کو 70 سے 80 ہزار گھنٹے تک چلایا جا چکا ہے۔ جس کی وجہ سے 12 مشینیں مکمل ناکارہ ہوچکی ہیں۔ اور 16 کو بار بار مرمت کر کے کام چلایا جا رہا ہے۔ جس سے ان مشینوں کے ذریعے ڈائیلیسز بھی متاثر ہوتا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظرسابق صوبائی حکومت نے 14 نئی مشینیں خریدنے کا منصوبہ تشکیل دیا تھا۔ اچانک ان مشینوں کیلئے درکار فنڈز فراہم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ جس سے یہ منصوبہ ٹھپ ہوگیا۔

مزیدخبریں