سٹی42: خوشحالی فیلوشپ پروگرام میں شریک فی میل سٹوڈنٹس نے لاہور ہائیکورٹ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ سٹوڈنٹس نے عدالت عالیہ کی تاریخی عمارت میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
خاتون میری جیمز نے سنٹر فار لاء اینڈ جسٹس کے پروگرام کے تحت سٹوڈنٹس کو ہائیکورٹ کا وزٹ کروایا ۔
جڑانوالہ سے آنے والی سٹوڈنٹس کے اس وفد نے ہائی کورٹ میں اٹارنی جنرل آفس ، ایڈووکیٹ جنرل آفس اور لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کے دفتر کا بھی وزٹ کیا ۔ میری جیمز نے سٹوڈنٹس کو بتایا کہ بچے پڑھ لکھ کر اپنے لیے پسندیدہ روزگار کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔
سٹوڈنٹس نے بتایا کہ ان کے اس وزٹ کا مقصد اپنے فنڈامنٹل رائٹس سے بہتر آگاہی حاصل کرنا، عدالتی نظام کو سمجھنا اور ہائی کورٹ کے مخصوص فرائض کو سمجھنا ہے۔ سٹوڈنٹس نے بتایا کہ وہ اس مختصر وزٹ سے حاصل ہونے والی آگاہی سے خوش ہیں لیکن بہت سے موضوعات پر زیادہ جاننا چاہتی ہیں۔