ملک اشرف: 12 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیے گئے ۔ ایڈیشنل سیشن جج مس افشاں اعجاز صوفی کا لاہور سے راولپنڈی تبادلہ کردیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج ندیم احمد سہیل کا لاہور سے اٹک تبادلہ کردیا گیا ۔ججز کو نئی تعیناتی پر 20 جنوری تک رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظور ی کے بعد ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان بخر کا راولپنڈی سے چشتیاں ،ظفر اقبال سیال کا اٹک سے میلسی ، ماجد حسین کا خانیوال سے راولپنڈی ، فیصل راشد کا راولپنڈی سے خانیوال تبادلہ کیاگیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد وسیم انجم کا راولپنڈی سے تاندلیانوالہ ، شہباز اقبال تارڑ کا سرائے عالمگیر سے احمد پور ایسٹ ، خلیل احمد کا احمد پور ایسٹ سے دیپالپور ، راجہ غلام رسول کا شیخوپورہ سے حاصل پور تبادلہ کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج زاہد حسین بختیار کا خان پورسے سرائے عالمگیر اور ایڈیشنل سیشن جج محمد ضیاء الطارق کا تاندلیانوالہ سے شیخوپورہ تبادلہ کیا گیا ہے۔