سٹی 42: سالانہ ترقیاتی اور جاری ترقیاتی سکیموں کی فاسٹ ٹریک پر تکمیل کے لیے واسا نے پنجاب حکومت سےفنڈزمانگ لیے۔واسا نے 6 جاری منصوبوں کے تحت 40ارب 85کروڑ سے زائد کے فنڈز مانگے ہیں۔
واسا کی جانب سے فنڈز مانگنے کی تحریری سمری سیکرٹری ہاؤسنگ کو ارسال کردی گئی ۔ سمری میں استدعا کی گئی ہے کہ واسا 71 منصوبوں کے تحت ایک ارب سے زائد مالیت کے منصوبے کررہا ہے ۔ رواں مالی سال ان منصوبوں کے تحت واسا کو 20 ارب مختص ہوئے، جس میں 8ارب سے زائد ریلیز ہوئے ۔ واسا اب تک 2 ارب سے زائد خرچ کرچکا ،100 فیصد تکمیل کے لئے ایڈیشنل فنڈنگ درکار ہے ۔ واسا نے مختص شدہ 20 ارب کے علاوہ رواں مالی سال میں مزید 40 ارب سے زائد فنڈز کا تقاضا کیا ہے۔اے ڈی پی کی نئی سکیموں کی مد میں اڑھائی ارب سے زائد کے اجرا کی استدعا کی گئی۔نئی مشینری خریدنے کیلئے 75کروڑ سے زائد ،لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کی 12سکیموں کے تحت 30ارب سے زائدکےاجرا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واسا کو نئے پمپس کیلئے ایک ارب سے زائد درکار ہیں سمری میں فوری اجرا کی استدعا کی گئی۔