سٹی42: لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر نے سٹی ٹریفک پولیس لاھور کی اہلکار خواتین سے آبشار سنٹر میں ملاقات کی اور انکی ٹریفک پولیس میں خدمات کو سراہا۔
سی ٹی او ڈاکٹر اطہر جاوید نے کہا، ہمارے لئے فخر کی بات ھے کہ بااعتماد خواتین اس فورس کا حصہ ھیں۔ آپ نے اس تاثر کو ختم کر دیا ھے کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام نہیں کر سکتیں۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا، آپ نے ایسی فورس کا انتخاب کیا جو عوام کی خدمت کر رہی ھے۔سب سے پہلے آپ نے سوچنا ھے کہ میں ایک پولیس آفیسر ھوں بعد میں ایک خاتون۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا خاتون ھونے کے ناطے آپکو چیلنجز کا سامنا ھوگا مگر آپ نے حوصلے سے سامنا کرنا ھے ۔