ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناجی بٹ مسلم لیگ ن کا درخشندہ ستارہ تھے؛ ایم این اے وسیم قادر 

 ناجی بٹ مسلم لیگ ن کا درخشندہ ستارہ تھے؛ ایم این اے وسیم قادر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:رکن قومی اسمبلی چودھری وسیم قادرلیگی رہنما ناجی بٹ کی  رہائش گاہ  پہنچ گئے اور ناجی بٹ کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار افسوس کیااور فاتحہ خوانی کی۔
رکن قومی اسمبلی چودھری وسیم قادر نے فیض باغ میں مرحوم ناجی بٹ کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی و مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ چودھری وسیم قادر نے کہاکہ غلام محی الدین المعروف ناجی بٹ مسلم لیگ ن کا درخشندہ ستارہ تھے۔انکی پارٹی خدماتٍ ناقابل فراموش ہیں۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر وسیم شیر خان، بلو بٹ، شہزاد بٹ،ٹیپو بٹ،احمد بٹ، عامر اشرف، ڈاکٹر واثق بھی موجود تھے۔