آدیہ ناز : گلبرگ 3 میں ریاض علی شاہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور سیوریج کا پانی بھی سڑک پر جمع ہوچکا ہے
شہر کے بنیادی مسائل حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے، کہیں ٹوٹی سڑک تو کہیں سیوریج کا مسئلہ سر چڑھ کر بولتا ہے، گلبرگ 3 میں ریاض علی شاہ روڈ گزشتہ 6 ماہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ دو روز سے سڑک پر سیوریج کا پانی بھی جابجا موجود ہے، جس سے رہائشیوں کو آنے جانے میں مسائل کا سامنا ہے،
سڑک کاسیوریج سسٹم خراب ہے گڑھے حادثات کا باعث بننے لگے ہیں ۔ خستہ حال سڑک پرسیوریج کا پانی جمع ہے ۔ شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کہ متعددبارشکایات کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔مکینوں نے انتظامیہ سے سیوریج سسٹم ٹھیک کروانےاورسڑک کی تعمیر کرنے کامطالبہ کیا ہے