سٹی 42 : دارالافتاء جامعہ نعیمیہ نے ڈنکی کے ذریعے بیرون ملک جانے کو قانونی و شرعی لحاظ سے ناجائز قرار دے دیا ۔
دارالافتاء جامعہ نعیمیہ کے فتویٰ کے مطابق شریعت محمد میں خود کشی کرنا اور اس کی طرف لے جانے والے جملہ امور حرام ہیں، بیرون ملک جانے والے افراد قانونی طریقے اور محفوظ راستے اختیار کریں۔
خود کو ہلاکت میں ڈالنا یا ایسا عمل کرنا جو ہلاکت کاباعث ہو وہ جائز نہیں ہے۔ غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لئے جائز نہیں۔حکومت انسانی جانوں کے دشمن ایجنٹ حضرات کے حوالے سے قانون سازی کرے ۔
فتویٰ جاری کرنے والے میں علامہ ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی، مفتی عمرا ن حنفی شامل ہیں۔