پنجاب کے کن اضلاح میں بارش ہوگی؟

17 Jan, 2025 | 07:42 PM

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے پیشتر اضلاح چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کرک اور کوہاٹ، میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال ، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں درمیانی سے شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے، تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرد رہنے کےساتھ شام/رات میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل،خاران، کیچ، پنجگور اور گوادرمیں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنےکےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح/ رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیر پور، ٹنڈوجام اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش/برفباری کی توقع ہے ۔ 

مزیدخبریں