ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سزا کسی عدالت سے منسوخ نہیں ہو گی، پرویز رشید کی پیشگوئی

Adiala Jail, 190 million pounds case, Alqadar Trust Case, Alqadar University corruption, Malik Riaz, City42
کیپشن: پرویز رشید کو پارلیمانی سیاست میں ان کے طویل تجربہ کے سبب پاکستانی سیاست کی یونی ورسٹی کا درجہ حاصل ہے۔ انہوں نے بیرون ملک سے بھیجی گئی کثیر رقم کی مجرمانہ سازش کے ساتھ مس ہینڈلنگ کر کے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے اور خود شریک ملزم سے ذاتی فوائد حاصل کرنے کے مقدمہ میں چودہ سال قید کی سزا کو ناقابلِ تنسیخ قرار دیا ہے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سینئیر سیاستدان، سابق وفاقی وزیر اطلاعات سابق سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ  مجرم عمران خان کی سزا کسی عدالت سے منسوخ نہیں ہو گی۔

جمعہ کی دوپہر القادر ٹرسٹ/ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو  14 سال قید کی سزا ہونے کے بعد اس فیصلہ پر ردعمل میں سینئیر سیاستدان پرویز رشید نے کہا کہ یہ سزا کسی دوسری عدالت سے منسوخ نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا خواہ کسی بھی عدالت چلے جائیں، یہ سزا برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران جب  ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کا فیصلہ سنانے مین تاخیر ہو رہی تھی تو پی ٹی آئی کے بہت سے لیڈروں نے اس فیصلہ پر بیان بازی کی اور  پیش گوئیاں کی تھیں کہ اگر احتساب عدالت مین عمران خان کو سزا سنائی تو ہائی کورٹ اس سزا کو منسوخ کر دے گی۔ پی ٹی آئی کے لیدڈروں کی اس پیشگوئی کے جواب میں آج پرویز رشید نے کہا کہ یہ سزا کسی بھی عدالت سے منسوخ نہیں ہو گی۔