ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع خیبر ؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

ضلع خیبر ؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خارجی رنگ لیڈر سمیت 5 خارجی دہشتگرد ہلاک کردیے ۔ 

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، فائرنگ سے خارجی رنگ لیڈر عبداللہ عرف تراب سمیت 5 خواج ہلاک کردیے ۔ ہلاک دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، جن سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوئی۔ 

 علاقے میں سینٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ۔

سورس : آئی ایس پی آر

وزیراعظم شہباز شریف کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ضلع خیبر میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی جانب سے بھی ضلع خیبر کی وادی تیراہ  میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کی ستائش کی گئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آج بھی بروقت آپریشن کرکے 5 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، خوارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے  ہیں۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز  کے قیام امن کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں، خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔