خرچہ نہ دینے پر بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیا

17 Jan, 2025 | 07:10 PM

ویب ڈیسک :گوجرانوالہ میں  خرچہ نہ دینے پر پہلی بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیا۔ماں بیٹے نے قتل کرنے سے قبل مقتول کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

 گوجرانوالہ میں تھانہ سول لائن کے علاقہ لنک سوئی گیس روڈ پر رہائش پذیر ملزمہ نجمہ بی بی نے بیٹے احمد کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ کے بعد شوہر کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے دو شادیاں کررکھی تھیں، پہلی بیوی ملزمہ نجمہ بی بی مقتول سے گھر چلانے کے لیے خرچہ مانگتی تھی، خرچہ نہ دینے اور پیسے دوسری بیوی کو دینے کی رنجش پر ملزمہ نے بیٹے کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
مقامی پولیس نے ماں بیٹے کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو  گوجرانوالہ منتقل کردیا۔

مزیدخبریں