انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

17 Jan, 2025 | 06:23 PM

سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹربینک میں ڈالر15 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.86 روپے سے کم ہوکر 278.71 روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 280.99 روپے پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 2 پیسے مہنگا ہوکر 289.86 روپے ، یو اے ای درہم 1 پیسے اضافے سے 76.51 روپے پرآگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ  9 پیسے کمی سے 344.52 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 74.75 روپے پر برقرار رہا۔ 

مزیدخبریں