قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار

17 Jan, 2025 | 06:23 PM

علی ساہی : پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کو  اہم کامیابی  مل گئی قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار ہوگیا ۔

ترجمان پنجاب پولیس   کے مطابق  اشتہاری حسنین احمد سیالکوٹ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم حسنین احمد  نے 2024ء میں ذیشان نامی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، مجرم قتل کی واردات کے بعد سعودی عرب فرار ہوا، پنجاب پولیس نے مسلسل فالو اپ جاری رکھا، رواں سال کے 16 دنوں میں تیسرا مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا، 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  اشتہاری کی گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ و پولیس ٹیم کو شاباش دی ، اور سپیشل آپریشن سیل کو مزید اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کردی  ۔ آئی جی پنجاب نے کہاانٹرپول اور ایف آئی اے کے ساتھ تعاون سے سنگین جرائم میں ملوث مزید اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے واپس لایا جائے۔

مزیدخبریں