ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائیٹ کی لانچنگ، وزیراعظم کی مبارکباد

 مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائیٹ کی لانچنگ، وزیراعظم کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائیٹ کی لانچ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کے لئے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے، ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی لگن اور ایک بہترین ٹیم ورک کے لیے مبارکباد!

وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سپارکو نے آج پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل (EO-1) سیٹلائٹ Jiuquan سیٹلائٹ لانچ سینٹر، چین سے خلاء میں روانہ کر دیا ہے ؛ پوری قوم کے لئے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ فصلوں کی پیداوار کی پیشن گوئی سے لے کر شہری ترقی کے منصوبوں تک یہ سٹیلائیٹ انتہائی معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو کی سربراہی میں، یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہماری  بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی لگن اور ایک بہترین ٹیم ورک کے لیے مبارکباد! ۔