ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجرمہ بشریٰ کو عورتوں کی بیرک میں بند کر دیا گیا

مجرمہ بشریٰ کو عورتوں کی بیرک میں بند کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا یافتہ مجرمہ بشریٰ کو  میڈیکل ایگزیمینیشن کے بعد اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں قید کر دیا گیا۔ مجرمہ کو ان کے معالجوں کی بتائی ہوئی  دوائیں فراہم کر دی گئیں۔

احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزاسنائے جانے کے وقت ضمانت پر رہا بشریٰ بی بی  فیصلہ سننے کے لئے عدالت میں موجود تھی جبکہ عمران خان پہلے ہی اڈیالہ جیل میں قید تھے جہاں سے انہیں فیصلہ سننے کے لئے عدالت لایا گیا تھا۔

سزا سنائے جانے کے بعد قانون کے مطابق مجرمہ کو کمرہ عدالت سے گرفتار  کر کے اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک  میں بھیج دیا گیا۔ جیل مینویل کے مطابق پہلے مجرمہ کا میڈیکل معائنہ کروایا گیا اور ان کی صحت کی حالت کے متعلق ڈاکیومنٹس تیار کئے گئے۔ 

 طبی معائنے کے بعد ان کو کچھ میڈیسن دی گئیں۔ مجرمہ کے سامان میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے کی اشیا، بیڈ شیٹس، تکیے اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

ابھی یہ معلوم نہیں ہوا کہ بشریٰ کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں الگ سیل دیا گیا ہے یا اسے عام قیدی خواتین کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ 

Caption اڈیالہ جیل میں جرائم میں ملوث عورتوں کو قید رکھنے کے لئے الگ بیرک موجود ہے جہاں سکیورٹی کا انتظام خاتون وارڈنز چلاتی ہیں اور اس بیرک میں مردوں کو داخلہ کی اجازت نہین ہوتی۔ اڈیالہ جیل میں مرد اور خاتون قیدیوں کے لئے عموماً جگہ کی تنگی کی شکایات رہتی ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل میں باقی قیدیوں سے الگ خصوصی سیل میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے لئے غیر معمولی انتظام کر کے نئی تعمیرات کی گئی ہیں۔ اب بشریٰ بی بی کو خواتین بیرک میں کیسے رکھا جائے گا، سرِ دست اس ضمن مین کوئی معلومات دستیاب نہیں۔ (اڈیالہ جیل میں قید خواتین کی ایک پرانی فوٹو، گوگل سے حاصل کی گئی)