زاہد چوہدری :صوبہ کے تمام سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہسپتالوں میں آن لائن حاضری نافذ کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا
حکومت پنجاب کا پی آئی ٹی بی کے تعاون سے آن لائن حاضری سسٹم شروع ہوگا،ہسپتالوں کے عملے کی آن لائن حاضری کے لئے ایپلیکیشن تیار کرلی گئی،پنجاب بھر کے وائس چانسلرز ،پرنسپلز ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے نام مراسلہ جاری کردیا گیا ۔ مراسلے کے مطابق ایچ او ڈی کو سیل فون سے حاضری کی نشاندہی کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے،پی آئی ٹی بی کی ٹیم تعیناتی / تنصیب کیلئے ہر ہسپتال کا دورہ کرے گی،