عمران مہر:عدالت میں ٹک ٹاک پر بیہودہ اور فحش حرکات کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر ٹک ٹاکرز کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی
ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کروانے کی مہلت کی استدعا پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید باری نے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی ،ایف آئی اے حکام ٹک ٹاکرز کو بلا کر وضاحت طلب کرینگے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان میں ایڈوکیٹ منور اقبال تھہیم نے ٹک ٹاکرز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،ٹک ٹاکر رجب بٹ ، نمرا ، ڈکی بھائی ، رابعہ فیصل ، ڈوگر و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی ہے ،درخواست میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کو بھی فریق بنایا گیا ہے
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مختلف ٹک ٹاک اکاونٹس پر فحش ویڈیوز اپلوڈ کر کے ملک کی ساکھ خراب کی جا رہی ہے ۔فحش ویڈیوز کے زریعے بے حیائی پھیلائی جا رہی ہے۔