ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں اسرائیلی حملے، مزید 110 اموات

غزہ میں اسرائیلی حملے، مزید 110 اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے ک پر عملدرآمد اتوار کی صبح شروع ہو گا۔ اس سے  پہلے غزہ میں حماس کے کارکنوں کے ممکنہ ٹھکانوں پر  اسرائیل کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 110 فلسطینی مارے جاچکے ہیں۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی گزشتہ دنوں فلسطینی عوام نے جشن منایا مگر اس دوران بھی غزہ میں کئی جگہوں پر اسرائیلی حملے نہیں رکے۔ حالیہ حملوں میں اب تک 110 فلسطینی مارے جا چکے ہیں اور 246 زخمی ہوئے۔ 

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے متعلق  قطر کے وزیراعظم نے ڈیل کا باقائداعلان کیا تھا۔ معاہدے کے مطابق 6ہفتوں کی جنگ بندی پر عمل درآمد 3 مراحل میں کیا جائے گا اور اتوار سے اس کا آغاز وہ گا۔ پہلے مرحلہ میں حماس 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی اور اسرائیل کی جیل سے اس کے عوض ایک ہزار سے زیادہ فلسطینی سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلہ میں باقی تمام زندہ یرغمالیوں کی رہائی ہو گی اور آئی ڈی ایف غزہ سے واپس چلی جائے گی۔  تیسرے مرحلے میں اسرائیلی فورسز کا غزہ سے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیر نو پر  بین الاقوامی نگرانی میں کام کیا جائے گا۔