ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 20 جنوری کو ہڑتال کا اعلان

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 20 جنوری کو ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی گنگا رام ہسپتال میں پریس کانفرنس،وائے ڈی اے کے صوبائی صدر ڈاکٹر شعیب نیازی ، چیئرمین ڈاکٹر مدثر اشرفی کی شرکت،ڈاکٹر عثمان گجر ، ڈاکٹر اعجاز کھرل ، ڈاکٹر حسیب تھنڈ ، ڈاکٹر راشد ورک ، ڈاکٹر احمد گجر نے شرکت کی۔

وائے ڈی اے کا کہنا تھا کہ گنگا رام کے ڈاکٹرز کو ہاسٹلز کی سہولت دی جائے ،گنگا رام ہسپتال کے لیڈی ڈاکٹرز ہاسٹل کی اپ گریڈیشن کی جائے ،سکیورٹی کمپنی ملازمین کو کم از کم اجرت تک نہیں دے رہی ،گنگا رام ہسپتال میں چوری کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں ،گنگا رام ہسپتال میں ادویات کی کمی اور چوری بڑھ گئی۔
صحت ، تعلیم، تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ،ہمیں اپنے مطالبات کیلئے احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ،ڈاکٹر حسیب تھنڈ کا کہنا تھا کہ جے کیٹ امتحان کا آڈٹ ہونا چاہئے ۔
گزشتہ برس جے کیٹ پاس کرنے والے ڈاکٹرز کی انڈکشن کی جائے ،وائے ڈی اے نے 20جنوری کو صبح 8 سے 10بجے تک او پی ڈی میں ہڑتال کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کے لئے 20جنوری کو ہڑتال کی جائے گی۔