ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ماہ سے پتا تھا سزا سنائی جائے گی : علیمہ خان

 ایک ماہ سے پتا تھا سزا سنائی جائے گی : علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ پہلے ہی پتا تھا سزا سنائی جائے گی بانی پی ٹی آئی جیسی شخصیت کو سزا پر تکلیف ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاوںڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا کے بعد ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اس نظام پر بہت دکھ ہوا، ایک ماہ سے پتا تھا سزا سنائی جائے گی لیکن بانی پی ٹی آئی جیسی شخصیت کو سزا پر تکلیف ہوئی۔

علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا آج جو ہوا تاریخ میں پہلے بھی ہوچکا ہے، سزا اس لیےدی گئی کہ یونیورسٹی بنائی کیوں، فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادرٹرسٹ احمقانہ کیس ہے، دعا کرتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو کل سزا ہوجائے اور کیس جیل سے نکل کر باہر آجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنی تاریخیں ڈالی ہیں ہم تو صرف تاریخیں بھگت رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کریڈٹ ملنا چاہیے سارے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں ، کوئی پاس ہوگا کوئی فیل، اب بانی پی ٹی آئی نے سب کو امتحان میں ڈالا ہوا ہے۔