ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کابینہ نے پہلے ہندو میرج رجسٹرار رولز 2024 کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے پہلے ہندو میرج رجسٹرار رولز 2024 کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پنجاب کابینہ نے اقلیتی برادری کے لیے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے ہندو میرج رجسٹرار رولز 2024 کی منظوری دے دی،  یہ فیصلہ ہندو کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندومیرج ایکٹ کے رولز کی منظوری سے ہندو کمیونٹی کے افراد کی شادیوں کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرنے کا عمل شروع ہو گا۔ اس نئے قانون کے تحت یونین کونسل کی سطح پر شادی اور طلاق کی رجسٹریشن ممکن ہو سکے گی، جس سے کمیونٹی کے مختلف معاشرتی مسائل جیسے طلاق اور بچوں کی حوالگی کے معاملات بھی حل ہو سکیں گے۔

اس سے قبل ہندو کمیونٹی کو شادی کی رجسٹریشن کے لیے مندر انتظامیہ کے سرٹیفکیٹ پر انحصار کرنا پڑتا تھا، مگر اب یہ عمل مکمل طور پر سرکاری سطح پر ہوگا۔