بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مستعفی

17 Jan, 2025 | 03:37 PM

ویب ڈیسک:چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نک پوٹاس مستعفی ہوگئے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ نک پوٹاس کا کانٹریکٹ 2026ء تک تھا،  انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے نک پوٹاس نے کہا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اس سفر میں ہم نے کئی ریکارڈز توڑے، تاریخ رقم کی اور کئی یادگار لمحات بنائے۔

نک پوٹاس نے کہا ہے کہ اب تھوڑا گھر پر وقت گزارنے کا ٹائم ہے اور دیکھتے ہیں کہ اگلا چیپٹر کیا ہوگا۔

 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں