ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کو انتشار نہیں اتحاد چاہیے ، مریم نواز

 ملک کو انتشار نہیں اتحاد چاہیے ، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کو انتشار و فساد نہیں امن کی ضرورت ہے ، اس ملک کو انتشار نہیں اتحاد چاہیے ۔ 

مریم نواز نے اوکاڑہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کو کبھی ملک پر حملہ کرنے کا نہیں کہوں گی، جن کو پٹرول بم چلانا سکھایا گیا وہ جیلوں میں سڑر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے جلسوں میں مجھ پر ذاتی تنقید کی۔

مریم نواز نے کہا کہ میرے لیے بھی کیلوں والے ڈنڈے اٹھانے کا  کہنا آسان ہے، نوجوانوں کو ورغلانے والا سکون کی نیند کیسے سوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کا پہلا وزیراعظم رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا ۔