ویب ڈیسک:پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار گوہر رشید نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی شادی سے متعلق خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی دوستی کے چرچے تو کافی عرصے سے سنائی دے ہی رہے تھے کہ گزشتہ چند دنوں میں سوشل میڈیا پر ان دونوں فنکاروں کی شادی کی قیاس آرائیوں نے بھی زور پکڑ لیا ہے۔
گوہر رشید کی شاپنگ مال میں صحافی ملیحہ رحمان سے گفتگو کرتی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ملیحہ نے اداکار سے سوال کیا کہ آپ کے کس دوست کی شادی ہے جس کے بارے میں آپ بتا نہیں رہے؟
اس پر اداکار نے جواب دیا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ جلد ہی اس بارے میں اعلان کروں گا، میں آپ کو بتاؤں گا کہ کس کی شادی ہو رہی ہے، یقین دلاتا ہوں کہ یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ نہیں بلکہ حقیقت میں شادی ہو رہی ہے۔