ویب ڈیسک:بھارتی کپتان روہت شرما کی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب کے لیے پاکستان آمد کے معاملے پر سیکرٹری بھارتی بورڈ دیواجیت سائیکیا کا ردعمل سامنے آگیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نومنتخب سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں ایسی کوئی تجویز نہیں ملی، یہ آئی سی سی کے ساتھ ہماری گفتگو کا حصہ نہیں رہا۔
دیواجیت نے کہا کہ یہ ایک نازک معاملہ ہے، سب اثرات کو سامنے رکھ کر کوئی قدم اٹھایا جائے گا، بھارت کو اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی سمجھوتے کا فارمولا نکالنا پڑے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میزبان ہونے کی وجہ سے پاکستان کو اس صورتحال کا فائدہ پہنچے گا۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تمام کپتانوں کا روایتی میڈیا سیشن پاکستان میں ہو گا اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد ہو گا جس میں ٹیمیں مدعو ہوں گی۔