ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

32 نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کا آغاز 21 جنوری سے 30 جنوری تک ہوگا،

 32 نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کا آغاز 21 جنوری سے 30 جنوری تک ہوگا،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید: پنجاب کے 32 نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کا آغاز 21 جنوری سے 30 جنوری تک ہوگا،  داخلوں کے لیے درخواستیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے آن لائن پورٹل کے ذریعے لی جائیں گی۔

اس سال میڈیکل کالجز میں داخلے بشمول عذرا ناہید میڈیکل کالج میں سینٹرلائزڈ پالیسی کے تحت کیے جائیں گے، جس کے تحت تمام داخلے یو ایچ ایس کے ذریعے عمل میں لائے جائیں گے۔ یو ایچ ایس میں تمام سٹیک ہولڈرز اور وی سی کی ایک میٹنگ بھی متوقع ہے، جس میں نجی میڈیکل کالجز کے تمام ایس او پیز طے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سال نجی میڈیکل کالجز کی فیس میں کمی کا امکان ہے، اور فیس کا تعین وفاقی حکومت کرے گی۔