پنجاب سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ مزدوروں کیلئے بڑی خبر

17 Jan, 2025 | 03:04 PM

کلیم اختر:  پنجاب سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ مزدوروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں بون میرو بائیوپسی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی کی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد خون کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں مدد فراہم کرنا ہے۔ بائیوپسی ٹیسٹ انیمیا، خون کی کمی، اور کینسر کی مختلف اقسام کی تشخیص میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس حوالے سے کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی کو بائیوپسی ٹیسٹ کے آغاز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس ٹیسٹ سے مریضوں کی تشخیص میں مدد ملے گی، جو پہلے اس ٹیسٹ کے لیے دوسرے اداروں میں ریفر کیے جاتے تھے۔

کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے ہسپتال کی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا اور اس اہم قدم کو مزدوروں کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیا۔

مزیدخبریں