مسلسل ناکامیوں پر بھارتی بورڈ بوکھلا گیا ، سٹارکرکٹرز پر بے جا پابندیاں لگا دیں

17 Jan, 2025 | 02:54 PM

ویب ڈیسک: مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے بعد دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں پر بےجا پابندیاں عائد کرنے لگا۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی دوروں پر بیویوں اور گرل فرینڈز سمیت اہلخانہ پر پابندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سینئر کرکٹرز کیلئے ایک نئی پالیسی وضع کی ہے جس پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے،نئی پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کے بیرون ملک دوروں کے دوران ذاتی شوٹ یا انڈوورسمنٹ سے روک دے گی جبکہ عملدرآمد نہ کرنے والے کرکٹر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،بی سی سی آئی سینٹرل کنٹریکٹ میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کیلئے ڈومیسٹک میچ کھیلنا بھی لازمی قرار دیا ہے، جس سے استثناء پر صرف غیر معمولی حالات پر ہوگا۔ اس کیلئے بھی کرکٹر کو سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سے باضابطہ اطلاع اور منظوری درکار ہوگی۔

 کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ بیرون ملک دوروں پر اضافی سامان لے جانے پر پابندیاں عائد ہوں گی، مثلاً ۔ "ذاتی عملے (مثلاً، پرسنل مینیجرز، شیفز، اسسٹنٹ، اور سیکیورٹی) وغیرہ"،پلئیرز کے 45 روزہ ٹور کے دوران پارٹنرز اور بچوں (18 سال سے کم عمر) کو ہر سیریز میں 2 ہفتوں تک کیلئے ایک دورے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح پلئیر ایک جگہ ہی رہائش اختیار کرنے کے پابند ہوں بصورت دیگر وہ اپنا خرچہ خود برداشت کریں گے،اسی طرح عمل نہ کرنے والوں کیخلاف بھارتی بورڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سمیت پلیئر کنٹریکٹ کے تحت ریٹینر کی رقم/میچ فیس سے کٹوتی بھی کرسکتا ہے۔
 

مزیدخبریں