ویب ڈیسک: گجرات کے علاقے موضع کھوہار میں 4 سال کی بچی کے ریپ اور قتل کا ملزم پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا۔
پولیس ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لئے لے کر جا رہی تھی۔
گجرات میں سرائے عالمگیر کے گاؤں کھوہار میں 4 سالہ بچی کو کچھ روز پہلے ملزم ندیم جٹ نے اغوا کر کے ریپ کیا اور جرم کو چھپانے کے لئے معصوم بچی کو قتل کر دیا تھا۔ بچی کی بوری میں بند لاش ایک ویران مکان سے ملی تھی۔