شاہین عتیق: سول کورٹ میں شوہرکے انتقال کے بعد وراثت کے معاملے پر قانونی نقطہ پر سماعت، طلاق کےبعد نوے روز میں اگر شوہر انتقال کر جائےتو طلاق موثر نہیں ہو گی۔
شوہرکے انتقال پر خاتون بیوہ کی حیثیت سے شوہر کی وارثت میں حصہ دار ہو گی،مسلم ٹاون کی پروین بی بی نے شوہر کی جائیداد سےحصہ دلوانے کے لیے دعویٰ دائر کر دیا۔
خاتون کا اپنے موقف میں کا کہنا تھا کہ شوہرطلاق دینے کے نوے روز میں ٹریفک حادثے میں انتقال کرگیاتھا،شوہرکی جائیداد سے دیوار حصہ نہیں دے رہے۔
محمدعاشق ایڈووکیٹ نےعدالت کو بتایا کہ خاتون کا شوہرطلاق کے نوے روز میں انتقال کرگیاتھا،وکیل نے عدالت میں طلاق اور شوہر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کر دیا، سول جج نے فریقین کو 25 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔