الاٹ شدہ پلاٹوں کا معاملہ ، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

17 Jan, 2025 | 01:01 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : الاٹ شدہ پلاٹوں کو غیر قانونی طور دیگر اشخاص کو الاٹ کرنے کا معاملہ , لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئےآئندہ سماعت پر جواب سمیت طلب کرلیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری سرفراز حسین کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے وقار اے شیخ ایڈوکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے نے درخواست گزار گلشن راوی میں چار پلاٹ الاٹ کئے ، پھر ان پلاٹوں کو دوسرے اشخاص کو منتقل کردیا گیا ، پلاٹ دوسرے اشخاص کو الاٹ کئے جانے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا ، عدالت نے ایل آڈی اے کو درخواست گزار کو مارکیٹ ویلیو کے مطابق قیمت ادا کرنے کا حکم دیا ، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ، ڈی جی ایل ڈی اے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ، وکیل درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ حکم عدولی پر ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔
 

مزیدخبریں