جنید ریاض: پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی (پیما) نے آؤٹ سورس سکولوں کے لیے فنڈز میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب سکول انتظامیہ کو فی طالب علم 1500 روپے ملیں گے۔
پیما کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سکولوں کو ٹیوشن فیس کی مد میں 850 روپے، انتظامی اور دیگر اخراجات کے لیے 350 روپے دیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ سکول عمارت کی اپ گریڈیشن اور ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے 300 روپے مزید دیے جائیں گے۔