ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن:سیمنٹ مینوفیکچررز کی اجارہ داری قائم،کراچی میں سیمنٹ کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، فی بوری سیمنٹ 1300 سے 1350 روپے میں فروخت،قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تعمیراتی سیکٹر کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، سیمنٹ کی قیمتیں تاحال آسمان سے باتیں کررہی ہیں، فی بوری سیمنٹ 1350 روپے تک فروخت ہونے لگی۔
دکاندار کہتے ہیں کہ کمپنیاں ریٹ کم نہیں کررہی تعمیراتی کام بھی رک گیا ہے پہلے پچاس بوری فروخت کرتے تھے اب سو بوری بھی مشکل سے ہوتی ہے۔
مزدوروں کیلئے ایک وقت کی دیہاڑی کا حصول بھی مشکل ہوگیا بولے کاروبار نہیں ہے پچاس سو روپے کمانا بھی مشکل ہوگیا۔
پاکستان میں ایک سال کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں کمی کی رپورٹس کے مطابق، 2024 کے آخری مہینوں میں سیمنٹ کی فروخت میں تقریباً 10 فیصد کی کمی آئی۔ اس کی بنیادی وجہ اقتصادی مشکلات، عمارات کی تعمیر میں کمی اور کم سرمایہ کاری قرار دی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق سیمنٹ کی کم فروخت نے صنعت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اور اس کے اثرات سپلائی چین اور روزگار پر بھی پڑے ہیں ۔