ویب ڈیسک: شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر معروف ماڈل و اداکارہ ثناء جاوید اورنامورکرکٹر شعیب ملک نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویراور شعیب ملک نے ویڈیو شیئر کردی ۔
اداکارہ ثناجاویدنے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا"سالگرہ مبارک ہو میری محبت، آپ کے ساتھ زندگی خوبصورت ہے اور آپ ہیرو ہیں۔"
ویڈیو میں ثناء جاوید اور شعیب ملک کو ایک ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
شعیب ملک نے بھی متعدد یادگار تصویروں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بہت سے خوبصورت دن اور یادیں ایک ساتھ، سالگرہ مبارک ہو۔
ثناء جاوید اورشعیب ملک نے گزشتہ سال 20 جنوری کو اپنی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر کے اپنے مداحوں اورعوام کوسرپرائزدیاتھا۔
اس سے قبل 2022ء کے اختتام سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی تھیں،دونوں نے اپریل 2010ء میں شادی کی تھی،طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزرنے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی،ان کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018ء کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ثناء جاوید کی پہلی شادی گلوکارعمیرجسوال سے ہوئی تھی،اس طرح یہ ثناء جاوید اورشعیب ملک کی دوسری شادی ہے۔