ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:   سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ  دیکھنے میں آیا   ہے ،4 سے 5 روپے فی واٹ کے حساب سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے باعث سولر سسٹم کی تنصیب کا خرچ بھی بڑھ گیا ہے۔ اب سولر سسٹم کی تنصیب پر 35 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافی خرچ آ رہا ہے۔

مارکیٹ میں مختلف صلاحیتوں کے سولر سسٹمز کی قیمتیں اس طرح متعین کی گئی ہیں۔ پانچ کلو واٹ سسٹم کی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار روپے، سات کلو واٹ سسٹم کی قیمت 6 لاکھ 25 ہزار روپے، دس کلو واٹ سسٹم کی قیمت 8 لاکھ 50 ہزار روپے، بارہ کلو واٹ سسٹم کی قیمت 9 لاکھ 75 ہزار روپے اور پندرہ کلو واٹ سسٹم کی قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے کی گئی ہے۔
یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کے لیے متعین کی گئی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹم کے لیے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہوگی۔